لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے لیسکو ہیڈ کوارٹر میں 239ویں پنشن بک تقسیم کی پُروقار تقریب کا انعقاد

جمعہ 1 اگست 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے لیسکو ہیڈ کوارٹر میں 239ویں پنشن بک تقسیم کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں جون اور جولائی 2025 کے دوران ریٹائر ہونے والے ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ تھے جبکہ ضمیر حسین کلاچی(HR ڈائریکٹر)، معصومہ عادل(ایڈمن ڈائریکٹر)حارث بشارت(مینجر سروسز)،اسما امین(اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن)اوررابعہ قادر(پی آر او لیسکو) نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران ریٹائرڈ ملازمین کو ان کیPPO بکس تقسیم کی گئیں اوران کی ادارے کیلئے خدمات کو سراہا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ لیسکو اپنے محنتی،دیانتدار اور فرض شناس ملازمین کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یہ ادارہ ان افراد کی بدولت ترقی کی منازل طے کر رہا ہے جنہوں نے اپنا قیمتی وقت اور صلاحیتیں لیسکو کو وقف کیں،ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے ملازمین میں نسیم شاہ (PPCMO)،محمد سعید خان(MRSS)،خالد محمود(LS-I)،مجاہد حسین (LM-II)،محمد عباس (LM-I)،محمد افضل (مالی)،مشعل خان(سکیورٹی سارجنٹ)،اکرام اللہ سیف (میٹر ریڈر)،غلام صابر(ہیڈ کلرک)،محمد حنیف (LM-I)،محمد انور(LM-I)،عثمان خالد(LM-I)،سید عبد الکریم(LM-I)،ارشد محمود(LM-I)،مبارک علی رضا(HDM-B)،نفیس احمد(LM-II)،روبینہ (اسسٹنٹ)،صداقت حسین (لاری ڈرائیور)،محمد الیاس (لاری ڈرائیور)شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو لیسکو اور تمام اعلی افسران نے ریٹائرڈ ملازمین کے بہتر مستقبل کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور ان کی صحت و خوشحالی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :