ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

جمعہ 1 اگست 2025 21:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا طیب عبدالله کے احکامات پر ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق ریسکیو 1122 نوشہرہ نے مجموعی طور پر 1269 ایمرجنسیز میں اپنی خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو 1122 نوشہرہ کے ترجمان نبیل خان کے مطابق مجموعی طور پر 44 ہزار کے قریب کالز موصول ہوئیں جن میں 31 ہزار غیر ضروری کالز شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ملک اشفاق حسین نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 نوشہرہ نے گزشتہ 1 ماہ کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6 منٹ میں 1269 حادثات میں 1227 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔ اس دوران سڑک حادثات کے 183، میڈیکل ایمرجنسی کے 1003، آگ لگنے کے 24، عمارت گرنے کے 1، جرائم یا گولی لگنے کے 26، ڈوب جانے کے 7، گرنے یا دیگر ہنگامی صورتحال کے 25 سے زائد واقعات رونما ہوئے۔

(جاری ہے)

ان ایمرجنسی واقعات میں 1227 لوگ متاثر ہوئے جن میں 200 سے زائد افراد کو اسی جگہ ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 1 ہزار کے قریب افراد کو ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں 44 افراد یا تو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 22 11 نوشہرہ کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز کی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔

گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 260 ایمرجنسی کال پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک شفٹنگ کے خدمات سرانجام دیئے جن میں 150 شفٹنگ ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 110 ایمرجنسیز کے دوران اندرونی نوشہرہ میں مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو شفٹ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :