قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں ''آرٹیفیشل انٹیلیجنس ان ٹیچنگ اینڈ لرننگ''کے عنوان پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 1 اگست 2025 21:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں ''آرٹیفیشل انٹیلیجنس ان ٹیچنگ اینڈ لرننگ'' کے موضوع پرورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ورکشاپ کا انعقاد کے آئی یو ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر نے کیاتھاجس میں کیمپس کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی اور AI کے تدریسی عمل میں استعمال، اس کے فوائد اور چیلنجز پر تفصیلی سیشنز میں حصہ لیا۔ شرکاء نے اس ورکشاپ کو نہایت مفید قرار دیا اور اسے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔