سرگودھا ،24سالہ نوجوان کی خودکشی ،والدین کے نام قرض ادا کر دینے کی چٹ چھوڑ دی

ہفتہ 2 اگست 2025 16:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)سرگودھا میں قرض سے تنگ 24سالہ نوجوان نے خودکشی کر کے والدین کے نام قرض ادا کر دینے کی چٹ چھوڑ دی ،جس کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میں قرض کے بوجھ تلے دبے 24سالہ نوجوان محمد طیب نے خودکشی کر لی جس کی لاش سپورٹس سٹیڈیم کے قریب سے برآمد ہوئی ،چک 135این بی سلانوالی کا رہائشی بتلایا جا رہا جس نے والدین کے نام قرض ادا کر دینے کی چٹ چھوڑ دی۔ جس کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا۔