عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،فیصل عمران

ہفتہ 2 اگست 2025 17:09

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)اسسٹنٹ کمشنررائے فیصل عمران نے کہاہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں کوتاہی برتنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے دوران میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی اور مریضوں سے صحت کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا ۔

متعلقہ عنوان :