محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو تل کی برداشت میں احتیاط برتنے کی ہدایت

ہفتہ 2 اگست 2025 17:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو تل کی برداشت میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تل کی فصل کی برداشت کا عمل عام طور پر اگست کے وسط سے شروع ہوتا ہے اور ستمبر کے آغاز تک مکمل کر لیا جاتا ہے۔ کسانوں کو چاہیے کہ وہ برداشت کے لیے مشینری اور لیبر کا بندوبست بروقت کر لیں تاکہ فصل کو وقت پر کاٹ کر نقصان سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے زراعت آفیسر مرکز کینٹ عمار عبداللہ نے اے پی پی کو بتایا کہ تل کی فصل مکمل پکنے پر اس کی پھلیاں خشک اور ہلکی سنہری مائل ہو جاتی ہیں، جو برداشت کا مناسب وقت ظاہر کرتی ہیں۔ اگر فصل کی برداشت میں تاخیر کی جائے تو پھلیاں زمین پر گرنے سے دانے ضائع ہو سکتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ کاشتکار فصل کی کٹائی صبح کے وقت کریں تاکہ نمی کم ہو اور دانے جھڑنے کا امکان نہ ہو۔ برداشت کے بعد فصل کو سایہ دار اور خشک جگہ پر رکھ کر اچھی طرح خشک کریں تاکہ ذخیرہ کرنے میں آسانی ہو۔

متعلقہ عنوان :