ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن محکمہ زراعت پنجاب کاجنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کا دورہ

ہفتہ 2 اگست 2025 21:02

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن نوید عصمت کاہلوں سمیت محکمہ زراعت کے دیگر ڈائریکٹرجنرلز کا جنوبی پنجاب میں مختلف علاقوں کا دورہ،کاشتکاروں سے ملاقاتیں کیں اورفیلڈ سرگرمیوں کاجائزہ لیا،کپاس کی نیوٹریشن اورپیسٹ مینجمنٹ سے متعلق کاشتکاروں کوآگاہی فراہم کی گئی۔تفصیلات کےمطابق سیکرٹری زراعت پنجاب افتخارعلی سہوکی ہدایت پرڈائریکٹرجنرل انفارمیشن سمیت دیگرڈائریکٹرجنرلزنےجنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے کاشتکاروں سے ملاقاتیں کر کے کپاس کی فصل کودرپیش مسائل دریافت کیے۔ ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن محکمہ زراعت پنجاب نوید عصمت کاہلوں نے کہا ہے کہ دورے کا مقصد کپاس کے نگہداشتی امورسےمتعلق جاری سرگرمیوں کاجائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

دورہ کےدوران فیلڈ فارمیشنز کےتحت جاری سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اور سرویلنس کی گئی اورکاشتکاروں کو بہترنگہداشت سےمتعلق امورپررہنمائی فراہم کی گئی۔

کپاس کے نازک مرحلے اورموجودہ موسمی حالات کے پیش نظر فصل کی دیکھ بھال بارے کاشتکاروں کومؤثرمشورے دیئے گئے جبکہ بہترپیداوار کے حصول کے لیے کپاس کی نیوٹریشن اورپیسٹ مینجمنٹ سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی گئی۔اس دوران فیلڈ فارمیشنز کو ٹیکنیکل ایکسپرٹس گروپ کی سفارشات بروقت کاشتکاروں تک پہنچانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :