
تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی 15 کال پر فوری کارروائی
انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ بے نقاب، 4 افراد گرفتار
ہفتہ 2 اگست 2025 21:00
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ کو بے نقاب کر دیا،انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا،پیوند کاری میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کر لیے، ملزمان نے پاکستانی و غیر ملکی شہریوں کے لئے گردے فروخت کرنے کا انکشاف کیا،پولیس کو 15 پر اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک گھر سے کسی کے چیخنے چلانے کی آوازیں آ رہی ہیں، پولیس نے فوری رسپانڈ کیا تو ایک شخص کو سٹریچر سے بندھا پایا جسے آزاد کروایا گیا، متن مقدمہ کے مطابق متاثرہ شخص کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا، اسے بلا کر نشہ آور شے پلا کر نیم بیہوش کیا گیا اور مختلف میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے،ٹیسٹ کروانے کا مقصد متاثرہ شخص کا گردہ نکال کر فروخت کرنا تھا،پولیس کے بروقت اور موثر رسپانس سے ایک شخص خطرناک غیر قانونی پیوندکاری سے بچ گیا، 04 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے، ملزمان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا عندیہ
-
مسابقتی کمیشن طاقتور شوگرمافیا کے سامنے بے بس‘سماعت موخرکردی
-
پاکستان کا امریکا کے ساتھ مجموعی تجارتی سرپلس 4 سال میں 14 ارب 44 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا
-
یوکرین پر بات چیت کے لیے امریکی ایلچی روس جائیں گے، ٹرمپ
-
5اگست کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالیں گے. علی امین گنڈا پور
-
دنیا مسجد اقصی کی بے حرمتی پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے، پاکستان کا مطالبہ
-
پاکستان میں تحفظ خوراک کے لیے تیزی سے پکنے والی فصل کی اقسام کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
-
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی، طلال چوہدری
-
کوہستان میں 28 سال سے لاپتہ شخص کی لاش برفانی گلیشیئر سے مل گئی
-
جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے فری علاج کے لئے مکمل وارڈ اور ٹرانسجینڈر کارڈ کا آغاز
-
اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس سے نکاح کی خبروں پر پہلی بار لب کشائی کردی
-
کشمیر: بھارتی فوجی افسر کا ایئر لائن کے عملے پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.