راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،نو افراد گرفتار68 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

ہفتہ 2 اگست 2025 21:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) راولپنڈی پولیس کی جاری کارروائیوں کے دوران نو افراد کو حراست میں لے کر68 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 25 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن، روات پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 20 لیٹر شراب برآمد کی، مورگاہ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 15 لیٹر شراب برآمد کی، گنجمندی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 08 لیٹر شراب برآمد کی، گوجر خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پی کا کہنا تھا کہ شراب اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :