گلگت بلتستان میں 5اگست سے 7اگست تک موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ متوقع ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

ہفتہ 2 اگست 2025 21:20

گلگت بلتستان میں 5اگست سے 7اگست تک موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ متوقع ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان بشمول ضلع سکردو میں 5اگست سے 7اگست 2025ء تک موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے سیلاب آنے سے فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، کمزور مکانات اور انفرا اسٹرکچر کے گرنے کا خطرہ ہے،دیوسائی اورجگلوٹ سکردو روڈ سمت دیگر سیاحتی مقامات پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے ،ممکنہ طور پر رابطہ سڑکیں بند ہو سکتیں ہیں،اس لئے اس دوران عوام اور سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ پہاڑی علاقوں میں خصوصی احتیاط برتیں،ہنگامی صورتحال ہونے پر انتظامیہ کو فوری اطلاع دیں ۔

متعلقہ عنوان :