صوبائی وزیر صحت کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سبزہ زار کا اچانک دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ

ہفتہ 2 اگست 2025 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سبزہ زار کا اچانک دورہ کیا ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف نیازی، ایم ایس ڈاکٹر شعیب اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے ،صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ،انتظامی معاملات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں داخل مریضوں سے گفتگو بھی کی،صوبائی وزیر نے ہسپتال کا فارمیسی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ بھی لیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی،خواجہ عمران نذیر نے دوران معائنہ مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی بارے استفسار کیا جس پر مریضوں نے مفت ادویات کی فراہمی پر وزیر اعلی مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور بزرگ مریض خاتون نے وزیر اعلی مریم نواز کو دعائیں دیں،خواجہ عمران نذیر نے ڈاکٹروں کی کمی کی شکایت پر اظہار ناراضگی کیا اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی،صوبائی وزیر نے لاہور کے ہسپتالوں پر پی ایچ ایف ایم سی سے ایک سالہ کارکردگی پر اجلاس بھی طلب کر لیا اور بلا معاوضہ ادویات کی فراہمی متعلق تواتر سے اعلانات کروانے کی ہدایت کی،خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر ہسپتال میں کیتھ لیب جلد فعال کیا جائے گا،انہو ں نے ہدایت کی کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال سبزہ زار میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی اور دیگر ضروریات کو جلد پورا کیا جائے،پنجاب کے مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے جہاں پر تمام طبی سہولیات مہیا ہوں گی۔