صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ کا جے یو آئی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر زابد ریکی کی والدہ کی انتقال پر اظہارافسوس

ہفتہ 2 اگست 2025 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے جے یو آئی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر زابد ریکی کی والدہ کی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، والدہ کا سایہ سر سے اٹھنا بہت بڑا نقصان ہے،اللہ پاک مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :