مظفرگڑھ ،ریسکیو 1122 ٹیم نے پانی میں ڈوبنے والی بچی کی جان بچا لی،ریسکیو زرائع

اتوار 3 اگست 2025 14:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) ریسکیو 1122 ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے سیلابی پانی میں ڈوبنے والی بچی کو ریسکیو کر لیا، ریسکیو زرائع کے مطابق لیہ کے موضع لوہانچ نشیب، ہاشم خان والی ایجنسی کے قریب گھر کے باہر کھیلتی ہوئی 9 سالہ بچی سیلابی پانی میں گر کر ڈوب گئی۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے جب بچی کو باہر نکالا تو وہ بے ہوش تھی اور سانس نہیں لے رہی تھی،ریسکیو 1122 لیہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر CPR کیا، آکسیجن لگائی،اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو اہلکاروں کی مسلسل کوشش سے بچی کی سانسیں بحال ہوئیں، جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو 1122 کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی نے ایک معصوم جان بچ گئی۔\378

متعلقہ عنوان :