سعودی عرب،22ہزار سے زیادہ غیرقانونی تارکین گرفتار

13 ہزار 835 افراد کو اقامہ قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا،وزارت داخلہ

اتوار 3 اگست 2025 15:15

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 22 ہزار سے زیادہ غیرقانونی تارکین کو گرفتار کرلیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 13 ہزار 835 افراد کو اقامہ قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

4 ہزار 772 افراد کو غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3 ہزار 540 تارکین کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔سعودی عرب میں جولائی 2025 کے دوران بدعنوانی کے کیسز میں 425 سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔بدعنوانی کے الزام میں 142 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ کچھ ضمانت پر رہا ہیں۔