پنجاب پولیس کااشتہاری مجرمان وعدالتی مفروروں کیخلاف کریک ڈائون جاری

اتوار 3 اگست 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈائون تیزی سے جاری ہے۔ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے83 ہزار571 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے جس میں اے کیٹگری کے 28 ہزار 794 اور بی کیٹگری کے 54 ہزار 777 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح صوبہ بھر سے33 ہزار 905 عدالتی مفروران بھی گرفتار کیے گئے جن میں اے کیٹگری کے 7 ہزار 376 اور بی کیٹگری کے 26 ہزار 529 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ پنجاب پولیس نے 17 ہزار 580 عادی مجرم بھی گرفتار کیے جن میں اے کیٹگری کے 6785 اور بی کیٹگری کے 10 ہزار 795 عادی مجرم شامل ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 18053 اشتہاری مجرمان، 13540 عدالتی مفرور اور 7395 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔آئی جی پنجاب نے اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈائون مزید تیزی سے جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :