تجارتی و کاروباری مراکز میں نکاسی نظام درست نہ ہو سکا، کاروباری زندگی شدید متاثر، نالیوں اور گٹر وں کا پانی جمع

اتوار 3 اگست 2025 20:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)تجارتی و کاروباری مراکز میں نکاسی نظام درست نہ ہو سکا، کاروباری زندگی شدید متاثر، نالیوں اور گٹر وں کا پانی جمع، شکایات کے باوجودکوئی پرسان حال نہیں ہے،، دکانداروں سمیت شہریوں کو مشکلات کا سامنا، متاثرہ دکانداروں کا بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سکھر کے مصروف ترین کاروباری مرکز گھنٹہ گھر کا نکاسی آب سسٹم ایک بار پھر مفلوج ہو گیا ، اتوار کے سہہ پہر نکاسی آب مفلوج ہوجانے کی وجہ سے نالیوں اور گٹروں کا گندہ پانی گھنٹہ گھر ، مہران مرکز، پان منڈی ، دھرم شالہ روڈ و دیگر اطراف کے کاروباری مراکز کے سامنے جمع ہو گیا ، گندہ پانی جمع ہو جانے کی وجہ سے شہریوں سمیت دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دکانداروں نے سکھر انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور آئے روز گھنٹہ گھر پر نکاسی آب سسٹم ناکارہ ہوجانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھنٹہ گھر شہر کا مصروف ترین کاروباری مرکز ہے ، لیکن افسوس کئی ماہ گذرنے کے باوجود گھنٹہ گھر کا نکاسی آب سسٹم درست نہیں کیا جا سکا ہے۔

(جاری ہے)

دکانداروں اور شہریوں نے مئیر سکھر ، کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر سکھر سمیت منتخب نمائندگان سے نوٹس لیکر درپیش مشکلات سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :