گوجرانوالہ،بینک لاکرز میں رکھے اصلی سونے کو جعلی سونے میں بدلنے کا انکشاف

جمعہ 19 ستمبر 2025 12:57

گوجرانوالہ،بینک لاکرز میں رکھے اصلی سونے کو جعلی سونے میں بدلنے کا ..
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)بینک لاکرز میں رکھے اصلی سونے کو جعلی سونے میں بدلنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ثاقب علی مذکورہ گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہے، جو بینک عملے کے ساتھ مل کر اصلی سونے کی جگہ نقلی سونا رکھتا رہا۔

(جاری ہے)

ایف آئی حکام نے بتایا کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے کروڑوں کا سونا خوردبرد کیا ہے، مجموعی طور پر21 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا خوردبرد کیا گیا ہے۔حکام نے بتایاکہ ملزم کے دیگر 6 ساتھیوں کو ایف آئی اے پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مرکزی ملزم ثاقب علی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق اس پورے معاملے میں گرفتار افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے ،جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ملزم کے خلاف 4 مقدمات درج ہیں، جو ملزم گزشتہ کئی ہفتوں سے روپوش تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔