ماں کا دودھ نومولود بچوں کے لیے مکمل غذا ہے، ڈاکٹرمحمد عدنان

جمعہ 19 ستمبر 2025 13:26

ماں کا دودھ نومولود بچوں کے لیے مکمل غذا ہے، ڈاکٹرمحمد عدنان
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ضلعی فوکل پرسن برائے نیوٹریشن ڈاکٹر محمد عدنان نے کہا ہے کہ ماں کا دودھ نومولود بچوں کے لیےمکمل اور بہترین غذا ہے، جو نہ صرف بچوں کی جسمانی نشوونما میں مددگار ثابت ہوتا ہے بلکہ ان کے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماں کے دودھ میں قدرتی غذائی اجزا، پروٹین، وٹامنز اور ایسے اینٹی باڈیز پائے جاتے ہیں جو بچوں کو مختلف بیماریوں اور انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ماں کا دودھ بچوں کے ذہنی اور دماغی ارتقاکے لیے بھی نہایت مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے بھی سفارش کی ہے کہ ہر بچے کو زندگی کے ابتدائی چھ ماہ صرف ماں کا دودھ ہی پلایا جائے اور اس کے بعد دیگر نرم غذاؤں کے ساتھ دودھ کا استعمال جاری رکھیں ۔ ماہرین کے مطابق ماں کا دودھ نہ صرف بچوں کے لیے بلکہ ماؤں کے لیے بھی فائدہ مند ہے، کیونکہ اس سے ماں میں کئی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے اور وہ جسمانی طور پر زیادہ صحت مند رہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :