ایف آئی اے بلوچستان زون کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث2 ملزمان گرفتار

جمعہ 19 ستمبر 2025 12:15

ایف آئی اے بلوچستان زون کی   کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ایف آئی اے بلوچستان زون نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر بلوچستان زون میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان علی خان اور محمد تقی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے 6 ہزار 800 امریکی ڈالر، 21 لاکھ 10 ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے اور ان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور ان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔