Live Updates

ترک کمپنی حکام کا راوی شہر کا دورہ، روڈا منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

ترک وفد کو روڈا حکام کی جانب سے دریائی پشتوں، ریور ٹریننگ ورکس، اپر لوئر پرامینارڈکے حوالے سے بریفنگ

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:15

ترک کمپنی حکام کا راوی شہر کا دورہ، روڈا منصوبہ میں سرمایہ کاری میں ..
ِلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) ترک کمپنی حکام کا راوی شہر کا دورہ، روڈا منصوبہ میں لا متناہی علم پر مبنی تفریحی عوامل کے حوالے سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی او ایف ربوٹیکس ترکی کے وفد نے راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں عمران امین سی ای او روڈا سے ملاقات کی اورراوی شہر میں منصوبوں پر مختلف پروگرام بارے تبادلہ خیال کیااور سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر بیان کیا۔

بعد ازاں ترک وفدسفائر بے کمرشل سائٹ بھی گیا جہاں پر انہیں روڈا حکام کی جانب سے دریائی پشتوں، ریور ٹریننگ ورکس، اپر لوئر پرامینارڈکے حوالے سے بریفنگ د ی گئی۔وفد کے شرکائ نے اس موقع پرمضبوط پشتوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال کوکنٹرول کرنے پر روڈا ٹیم کی کاوش کو سراہا اور اوی منصوبہ میں سرمایہ کاری کرنے بارے خواہش کا اظہارکیا
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :