اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسکہ صوبیہ کرن کا بغیر ڈیلر شپ لائسنس زرعی ادویات فروخت کرنے والی دکان پر چھاپہ، سٹاک قبضے میں لے لیا

پیر 4 اگست 2025 11:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن / پیسٹی سائیڈز انسپکٹر تحصیل ڈسکہ صوبیہ کرن نے جھارا نوالہ گولیاں موڑ میں واقع دکان پر چھاپہ مار کر بغیر ڈیلر شپ لائسنس زرعی ادویات فروخت کرنے والے دکاندار کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک لاکھ باسٹھ ہزار روپے کی زرعی ادویات قبضے میں لے لیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ دکاندار کے خلاف تھانہ ستراہ میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔ اس موقع پر صوبیہ کرن کا کہنا تھا تحصیل ڈسکہ میں زرعی ادویات کی غیر قانونی فروخت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر کوئی ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف لازمی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :