یوم شہداء پولیس، ایبٹ آباد پولیس لائن مسجد میں دعائیہ تقریب منعقد

پیر 4 اگست 2025 11:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) ایبٹ آباد پولیس لائن مسجد میں 4 اگست یوم شہداء پولیس کے سلسلے میں ایک پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہداء پولیس کے بلند درجات، ملکی سلامتی، امن و امان اور ادارے کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق تقریب میں پولیس افسران، اہلکاروں اور عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جانثاروں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے لازوال تاریخ رقم کی۔ ایبٹ آباد پولیس نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ شہداء کے مشن کو زندہ رکھا جائے گا اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔