خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن، 2024-25 کی کارکردگی رپورٹ جاری

پیر 4 اگست 2025 15:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان کمیشن کے مطابق یکم جولائی 2024سے30 جون2025 تک صوبے بھر میں9100طبی مراکز کا معائنہ کیا گیا، اس عرصے میں2397طبی مراکز رجسٹرڈ جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر1491طبی مراکز کو سیل کیا ،2821طبی مراکز کومختلف کوتاہیوں اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے حُکم جواز جاری کیے ، اسی طرح سال بھر میں 65طبی مراکزکو مُکمل جبکہ 344کو عبوری لائسنز جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

سال 2024سے امسال کمیشن نے24تربیتی ٹریننگز کا اہتمام کیا جس میں صوبے بھر کے مختلف اضلاع کے طبی مراکز کے 486عملے کو "خدمات صحت کے معیار"پر تربیت دی گئی۔ کمیشن کو ایک سال میں مختلف طبی مراکز کے خلاف1111نئی شکایات موصول ہوئیں جن میں94فیصد کو حل کیا گیا اور صرف64 حل ہونا باقی ہیں۔ڈائریکٹرلیگل افئیرز مُحسن علی تُرک نے ایک سال کی کامیاب کارکردگی پر تمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی عوام کو صحت کی سہولیات کی بہترین فراہمی کے لیے کمیشن کا تمام عملہ ہر روز پہلے سے زیادہ مُتحرک ہوکر خدمات سرانجام دیتا ہے اور رہے گا۔

متعلقہ عنوان :