فیصل آباد، واسا کا نادہندہ سینکڑوں کمرشل و گھریلو صارفین کے خلاف فوری کارروائی کاآغاز

پیر 4 اگست 2025 16:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) واسا فیصل آباد نے نادہندہ سینکڑوں کمرشل و گھریلو صارفین کے خلاف فوری کارروائی کاآغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی واسانے تمام متعلقہ حکام سے کہاہے کہ وہ خصوصی ریکوری ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ نادہندگان سے کروڑوں روپے کے واجبات وصول کئے جاسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ کروڑوں روپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی سے واسا کے امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں،تمام نادہندگان اپنے بقایاجات ایک ہفتے کے اندر اندر ادا کردیں بصورت دیگر ان کے کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :