ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد کی شہید کانسٹیبل کی قبر پر حاضری، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

پیر 4 اگست 2025 17:11

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان نے شہید کانسٹیبل خرم شہزاد کی قبر پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور شہید کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر شہید کے والد سے ملاقات کی گئی اور محکمہ پولیس کی جانب سے تحائف پیش کئے گئے۔ ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے کہا کہ شہید کانسٹیبل خرم شہزاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، ان کی صوبہ میں امن کی خاطر دی گئی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔