ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کامختلف شعبوں سمیت طبی سہولیات کا جائزہ

پیر 4 اگست 2025 18:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ڈاکٹر آصف انور شاہوانی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ان کے ہمراہ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس)ڈاکٹر سراج لہڑی اور ریزیڈنٹ میڈیکل آفیسر (آر ایم او)بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہوانی نے شام کے اوقات میں ایمرجنسی، وارڈز اور دیگر اہم طبی شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کی حاضری، صفائی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے موقع پر موجود مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کر کے ان کی آرا بھی سنی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ڈاکٹر آصف انور شاہوانی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شام اور رات کے اوقات میں بھی طبی خدمات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :