ساہیوال، موٹر سائیکل سوار ٹھیکیدار کو قتل کر دیا گیا،نا معلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

پیر 4 اگست 2025 20:02

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)نوا حی چک 94 نو ایل کے قریب ایک ٹھیکے دار عبدالغفار کو قتل کر دیا گیا لاش سڑک پرسے پائی گئی نا معلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے غلام حسن اور اس کے بھائی عبدالغفار نے ٹھیکہ پر زمین لے رکھی ہے صبح چار بجے عبدالغفار اپنی موٹرسائیکل پر گھر آ رہا تھا کہ نا معلوم ملزموںنے سر میں شدید ضربات لگا کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے جس کی موٹر سائیکل جائے وقو عہ سے پولیس نے قبضہ میں لے لی۔ پولیس یوسف والا نے مقتول کے بھائی غلام حسن کی مد عیت میں مقدمہ نا معلو م ملزموںکے خلاف 302 ت پ کے تحت درج کر لیا ہے ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :