ایلینا ریباکینا اور وکٹوریہ ایمبوکو نیشنل بینک اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 5 اگست 2025 14:49

ایلینا ریباکینا اور وکٹوریہ ایمبوکو نیشنل بینک اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ..
مونٹریال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)قازقستان کی نامور ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا اورمیزبان ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ایمبوکو اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی جیسکا بوزاس مانیرو کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئیں اور یوکرین کی ٹینس کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک کوارٹر فائنل میچ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوکر مقابلے سے دستبردار ہوگئیں۔

26 سالہ قازقستان کی نامور ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا کو کو ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک کے خلاف پہلے سیٹ میں 1-6 کی برتری تھی تاہم دوسرے سیٹ میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ پائی اورایلینا ریبا کینا نے باآسانی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں26 سالہ قازقستان کی نامور ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا کو کو ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک کے خلاف پہلے سیٹ میں 1-6 کی برتری تھی۔

دوسرے سیٹ میں مقابلہ 1-2 تک پہنچا کہ یوکرین کی ٹینس کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ پائی اور ایلینا ریبا کینا نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ اورمیزبان ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ایمبوکو سے ہوگا۔کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ایمبوکو نے ٹاپ ایٹ میچ میں ہسپانوی ٹینس کھلاڑی جیسکا بوزاس مانیرو کوسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :