قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہوگئے

ارشد ندیم کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، ورلڈ ایتھلیٹکس میں شرکت بھی فٹنس سے مشروط ہے : ڈاکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 اگست 2025 12:23

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہوگئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اگست 2025ء ) قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے ۔ 
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس میں شرکت بھی فٹنس سے مشروط ہے۔ 
واضح رہے کہ ارشد ندیم لندن میں پنڈلی کے آپریشن کے بعد اس وقت بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ ستمبر میں جاپان میں ہونے والی ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ارشد ندیم راوں ماہ ورلڈ چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں انگلینڈ گئے تھے، ڈائمنڈ لیگ کے مقابلے پولینڈ میں 16 اگست اور سوئزلینڈ میں 27 سے 28 اگست کو شیڈول ہیں۔
پاکستان کی تاریخ کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے گزشتہ ہفتے انگلینڈ میں ڈاکٹر علی باجوہ کی زیر نگرانی پنڈلی کا آپریشن کروایا تھا جس کے بعد سے وہ روبصحت ہیں۔
ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ نے کہا تھا کہ جیولن تھرور کا فیزیو تھراپسٹ کیساتھ ری ہیب اس وقت لندن میں جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ معمول کی ٹریننگ سے قبل ارشد ندیم کا یہ 2 ہفتوں کا پروگرام ہے۔