غزہ میں اسرائیلی اقدامات کے نتیجے میں غذائی قلت انسانیت کی توہین ہے، وولکر ترک

منگل 5 اگست 2025 16:12

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے غزہ میں جاری اسرائیلی اقدامات کے نتیجے میں غذائی قلت کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کی توہین قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق انہوں نے منگل کو جاری بیان میں غزہ میں شہریوں کو درپیش بھوک اور یرغمالیوں کے ساتھ سلوک سمیت سنگین انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بھوک سے مرنے والے فلسطینیوں کی تصاویر دل دہلا دینے والی اور ناقابل برداشت ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ بحران ہمیشہ کے لیے تشدد کو ختم کرنے کی فوری ضرورت کی واضح یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے اور زندگی بچانا ہر ایک کی ترجیح ہونی چاہیے۔