خیبرپختونخوا سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی ثمر ہارون بلور اور سعیدہ جمشید نے حلف اٹھا لیا

منگل 5 اگست 2025 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) خواتین کی مخصوص نشستوں پر خیبرپختونخواسے نو منتخب اراکین اسمبلی ثمر ہارون بلور اور سعیدہ جمشید نے حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حلف لیا۔دونوں اراکین کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ثمر ہارون بلور اور سعیدہ جمشید مخصوص نشستوں پہ منتخب ہوئی ہیں۔