ڈرپ اریگیشن و سپرنکلرز نظام کی تنصیب سے کاشتکاروں کی پیداوار میں 100 سے 120 فیصد اضافہ کیاجاسکتا ہے،محکمہ اصلاح آبپاشی

منگل 5 اگست 2025 18:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) محکمہ اصلاح آبپاشی فیصل ۱ٓبادکی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں آبپاش زراعت کی پیداوار بڑھانے کیلئے ڈرپ،سپرنکلرز نظام آبپاشی کی تنصیب کیلئے کاشتکاروں کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی جس کیلئے جلد اقدامات کا اعلان کردیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس نظام کی تنصیب سے کاشتکاروں کو بہت فوائد حاصل ہونگے جن میں سے پیداوار میں 100 سے 120 فیصد اضافہ،پانی کی 75 فیصد تک کی بچت،کھادوں،کیمیائی اجزا کے بہتر استعمال، پانی کا حسب مرضی کنٹرول،پانی لگانے کی محنت میں 30 فیصد تک کی کمی،پیداواری اخراجات میں 20 سے 35 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکاراس سلسلہ میں ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اصلاح آبپاشی سے بھی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :