سیالکوٹ، کاشتکاروں کو گاجر کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

منگل 5 اگست 2025 18:39

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو گاجر کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ محکمہ کے ترجمان کے مطابق گاجرعموماً اگست سے ستمبر کے وسط تک کاشت کی جاتی ہے تاہم بہتر پیداوار کے لئے اس کی بوائی کا بروقت آغاز کرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ گاجر کی بہتر فصل کے لئے زمین بھربھری، زرخیز اور پانی کے نکاس والی ہونا نہایت ضروری ہے۔

سخت یا پتھریلی زمین فصل کے معیار کو متاثر کرتی ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ بیج کی شرح 4 سے 5 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں، قطاروں کا درمیانی فاصلہ 1 سے 1.5 فٹ اور پودے سے پودے کا فاصلہ 2 سے 3 انچ رکھا جائے۔ فصل کی بہتر نشوونما کے لئے نامیاتی اور کیمیائی کھادوں کا متوازن استعمال ضروری ہے۔کاشتکار اس سلسلہ میں محکمہ زراعت (توسیع)سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :