کمشنر ملتان عامر کریم خان سے میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی ملاقات

منگل 5 اگست 2025 18:48

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) کمشنر ملتان عامر کریم خان سے میٹرک کے حالیہ نتائج میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے منگل کو ملاقات کی اور ان کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر عامر کریم خان نے طلباء کی محنت، لگن اور والدین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف طلباء کی نہیں بلکہ اس میں والدین اور اساتذہ کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کامیاب طلباء ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ان سے توقع ہے کہ وہ آئندہ زندگی میں بھی اپنی تعلیمی کارکردگی کو برقرار رکھیں گے ۔ کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ علم دوست معاشرے کی تشکیل کے لیے والدین، اساتذہ اور طلباء کے درمیان ہم آہنگی نہایت ضروری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کے کردار کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین بھی پیش کیا ۔ کمشنر ملتان نے تمام پوزیشن ہولڈرز کو مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ اور ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی جبکہ ملاقات کے دوران پوزیشن ہولڈرز کے والدین اور سیکرٹری بورڈ خرم قریشی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :