ساہیوال، بھٹو نگر میں فائرنگ سے سکیورٹی کمپنی کا منیجر جاں بحق ، مقدمہ درج ،ملزم گرفتار

منگل 5 اگست 2025 21:29

ساہیوال، بھٹو نگر میں فائرنگ سے سکیورٹی کمپنی کا منیجر جاں بحق ، مقدمہ ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) بھٹو نگر میں سکیورٹی کمپنی کے مینجر کلیم اللہ فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔واقعات کے مطابق یکم اگست کو صبح 10 بجے کلیم اللہ اور اس کا بھائی محمد امین گھر پر تھے کہ ا مان اللہ او ر رفیق ناز زبردستی گھر میں گھس آئے اور رفیق ناز نے للکارا مارا کہ میرے ساتھ ضلع کچہری میں لڑائی کرنے کا مزہ چکھا دو جس پر امان اللہ نے پسٹل سے کلیم اللہ پر سیدھی فائرنگ کر دی جس سے کلیم اللہ شدید زخمی ہو کر گر گیا زخمی کلیم اللہ کو ریسکیو 1122نے سول ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر کلیم اللہ رات دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

آج پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ور ثاء کے سپرد کر دی ۔پولیس فتح شیر نے محمد امین کی مد عیت میں مقدمہ ,324 302 اور 34ت پ درج کر کے ملزم امان اللہ کو حراست میں لے لیا ہے