خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے شعبہ ریڈیالوجی کے زیر اہتمام کلینکوپیتھولوجیکل کانفرنس کا انعقاد

منگل 5 اگست 2025 21:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے شعبہ ریڈیالوجی کے زیر اہتمام ڈوپلر ایویلوایشن آف اے وی فسٹیولا ان ڈائیلاسس ایکسیس۔ایسوسی ایٹڈ اسٹیل سنڈروم کے موضوع پر ایک کلینکوپیتھولوجیکل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت شعبہ ریڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر سرفراز احمد گھمن نے کی جبکہ سیشن کی نگرانی کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرہما کیانی سیگل نے کی۔

(جاری ہے)

یہ سیشن رومی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں بنیادی و کلینکل سائنسز کے فیکلٹی ممبران، پوسٹ گریجویٹ ریذیڈنٹس، ڈیمونسٹریٹرز اور میڈیکل طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ڈاکٹر شمس منیر کی سربراہی میں منعقدہ سوال و جواب کے سیشن نے شرکاء کو موضوع پر گہری بصیرت حاصل کرنے اور معلوماتی تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا۔پرنسپل ڈاکٹرحما کیانی سیگل نے شعبہ ریڈیالوجی کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ ہونے والی کلینکوپیتھولوجیکل کانفرنسز میں گذشتہ پانچ سالوں میں شائع شدہ تحقیقی مضامین کو شامل کرنے پر زور دیا، تاکہ جدید، تحقیقی اور شواہد پر مبنی علم طلبہ و فیکلٹی تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :