وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر تریچ میر چوٹی سر کرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماؤں کا گروپ روانہ

بدھ 6 اگست 2025 16:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر تریچ میر چوٹی سر کرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماؤں کا گروپ روانہ ہو گیا ہے۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا ترجمان کے مطابق کوہ پیماؤں کیلئے مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی ہدایات پر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،کوہ پیماؤں میں پاکستانی مشہور کوہ پیماسرباز بھی ٹیم میں شامل ہے۔

ہندوکش پہاڑی سلسلہ کی بلند ترین چوٹی تریچ میر 7708 میٹر بلند ہے۔ڈائریکٹر ٹورازم عمر خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ پاکستانی کوہ پیماؤں کو موقع فراہم کیا گیا، دو گروپ تریچ میر بیس کیمپ تک ٹریکنگ کرنے کے بعد کامیاب واپس لوٹے۔انہوں نے کہا کہ کوہ پیماؤں میں چترالی کوہ پیمامحمد شمس القمر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر ہیلی ریسکیو سروس چترال میں موجود ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ تریچ میر چوٹی 1950 میں پہلی بار ناروے کوہ پیماؤں نے سر کی تھی،کوہ پیماؤں کیلئے نیپال اور چین سے سامان خریدا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 کوہ پیماؤں کے ساتھ مقامی پورٹرزبھی ٹیم کا حصہ ہیں، صوبائی حکومت سال2025-26 تریچ میر سال کے طور پر منا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سمٹ سے چترال میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔ تریچ میرکی75ویں سا ل کی تقریبات منائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا تریچ میر سمٹ کا اقدام ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ ایڈونچر ٹورازم کو بڑی سطح پر فروغ دیاجا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :