ڈنمارک کی دواساز کمپنی نووو نارڈسک کا خالص منافع میں 32 فیصد اضافے کے ساتھ4.1 ارب ڈالر ہو گیا

بدھ 6 اگست 2025 17:04

کوپن ہیگن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ڈنمارک کی دواساز کمپنی نووو نارڈسک (Novo Nordisk)کے خالص منافع میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کا خالص منافع 26.5 ارب کرونر (4.1 ارب ڈالر) رہا جبکہ فروخت 18 فیصد اضافہ سے 76 ارب کرونر تک پہنچ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے گزشتہ ہفتے اپنی سالانہ آمدنی کی پیش گوئی میں کمی کی جس کے باعث شیئر قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی پہلے ہی مئی میں اپنے مالی تخمینے میں کٹوتی کرچکی تھی اور اسی دوران سی ای او لارس فروئیرگارڈ یورگنسن کے استعفے کا اعلان بھی کیا گیا ۔ڈنمارک کے سرمایہ کاروں کی تنظیم کے ڈائریکٹر میکائل بیک نے کہا کہ ہمیں لگا تھا کہ مئی میں صورتحال اپنی نچلی سطح پر پہنچ چکی ہے، مگر اب مزید بگاڑ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مزید مایوسیوں کی گنجائش نہیں، کمپنی کی بنیادیں مضبوط اور مصنوعات معیاری ہیں۔کمپنی نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا کہ مازیار مائیک دوستدار، جو انٹرنیشنل آپریشنز کے نائب صدر ہیں، اب نئے چیف ایگزیکٹو کے طور پر یورگنسن کی جگہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :