مون سون کے دوران مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے متوازن خوراک کا استعمال کریں، ڈپٹی ڈائریکٹر

بدھ 6 اگست 2025 17:08

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) مون سون کے دوران مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے خشک چارے اور متوازن خوراک کا استعمال کریں،موسم برسات میں مویشیوں کیلئے خشک جگہ کا انتخاب ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر افضل نے فارمرز کو اپنے ایک پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مون سون میں جانوروں کے لئے خشک جگہ کا بندو بست ضروری ہے، محکمہ لائیو سٹاک نے سیلابی صورتحال اورمون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے اور ہسپتالوں میں مویشیوں کیلئے ادویات کا سٹاک موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ لائیواسٹاک ڈاکٹرز مختلف علاقوں کا وزٹ بھی کررہے ہیں اور صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :