ڈی سی لاہور کا تحصیل راوی کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

بدھ 6 اگست 2025 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ حال ہی میں تحصیل راوی کے تفصیلی دورے کے دوران انتظامیہ نے متعدد اہم اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ چیف آفیسر ایم سی ایل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اور اسسٹنٹ کمشنر راوی سیدہ سنبل جاوید کے ہمراہ ڈی سی لاہور نے بارہ دری اور اس سے ملحقہ علاقوں کا جائزہ لیا۔

یونین کونسل 4 اور 5 میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی متعدد اسکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں، جبکہ بارہ دری پر واسا ڈسپوزل اسٹیشن کا کام تیزی سے جاری ہے جو نکاسی آب کے نظام میں نمایاں بہتری لائے گا۔ بادامی باغ منڈی میں تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لاہور نے بارہ دری روڈ پر صفائی کے نامناسب انتظامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ایل ڈبلیو ایم سی کے حکام کو فوری بہتری کی ہدایات جاری کیں۔

ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے واضح کیا کہ کلین لاہور مشن کے تحت شہر کو صاف اور تجاوزات سے پاک بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے کاموں میں بہترین کوارڈینیشن ذریعے یقینی بنائیں اور واسا اپنے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر راوی کو تحصیل بھر میں انتظامات کا مسلسل جائزہ لینے کی ہدایت دی اور یقین دلایا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :