سعودی عرب ،آئندہ تعلیمی سال سے سرکاری سکولوں میں دو سمسٹر سسٹم کی منظوری

بدھ 6 اگست 2025 18:11

سعودی عرب ،آئندہ تعلیمی سال سے سرکاری سکولوں میں دو سمسٹر سسٹم کی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)سعودی کابینہ نے آئندہ تعلیمی سال سے سرکاری سکولوں میں دوسمسٹرز کی منظوری دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے کابینہ کی جانب سے دو سمسٹر سسٹم کی منظوری کے بعد تعلیمی کلینڈر کا اعلان کیا ہے۔ طویل مدتی اکیڈمک کیلنڈر فریم ورک کو چار سال تک برقرار رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت نے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ و ژن 2030 کے تحت تعلمیی اصلاحات کے حصے کے طور پر متعارف کرائے گئے مملکت میں جاری تین سمسٹر ماڈل کے جامع جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے سرکاری سکول دو سمسٹر کے تعلیمی نظام کو اپنائیں گے تاہم پرائیویٹ اور انٹرنیشنل سکول، یونیورسٹیاں، پروفیشنل تعلیمی ادارے اپنی ضروریات کے مطابق تعلیمی ماڈل کا انتخاب کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :