ٹرمپ اورشی جن پنگ کا ٹیلی فونک رابطہ ، ٹک ٹاک اورتجارت پربات چیت

جمعہ 19 ستمبر 2025 20:02

ٹرمپ اورشی جن پنگ کا ٹیلی فونک رابطہ ، ٹک ٹاک اورتجارت پربات چیت
بیجنگ/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2025ء) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے جمعہ کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ گفتگو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی کم کرنے اور ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے ممکنہ معاہدے پر مرکوز رہی۔چینی سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا کہ کال میں تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے بھی فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تین ماہ بعد پہلی گفتگو تھی۔ فریقین آئندہ ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سربراہی اجلاس کے دوران براہِ راست ملاقات پر بھی غور کر رہے ہیں، جو 30 اکتوبر تا یکم نومبر جنوبی کوریا میں منعقد ہوگا۔ ۵یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور چین کئی ماہ سے تجارتی پالیسی، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور سیکیورٹی معاملات پر تناؤ کا شکار ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر ٹک ٹاک پر اتفاق ہو جاتا ہے تو یہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک بڑی پیش رفت ہوگی۔