غزہ میں جو کچھ دیکھا جا رہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے،اقوام متحدہ

عالمی برادری کو متحرک کر کے دبائو ڈالنا ناگزیر ہے تاکہ مزید تباہی کو روکا جا سکے، انتونیو گوتریش

ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:09

غزہ میں جو کچھ دیکھا جا رہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے،اقوام متحدہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل اور اس کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مرحلہ وار الحاق سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ دیکھا جا رہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے، یہ موت اور تباہی کی بدترین سطح ہے جو انہوں نے اپنے دورِ سیکرٹری جنرل یا شاید اپنی زندگی میں دیکھی۔

(جاری ہے)

انتونیو گوتریش نے کہا کہ قحط، صحت کی سہولیات کا مکمل فقدان اور مناسب پناہ گاہوں کے بغیر زندگی گزارنے جیسے حالات فلسطینی عوام کے مصائب کو بیان نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جوابی کارروائی کے خطرے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم جو کر رہے ہیں وہ ہم کریں یا نہ کریں پھر بھی یہ کارروائیاں جاری رہیں گی لیکن عالمی برادری کو متحرک کر کے دبائو ڈالنا ناگزیر ہے تاکہ مزید تباہی کو روکا جا سکے۔اقوام متحدہ نے اگست کے آخر میں اندازہ لگایا تھا کہ غزہ شہر اور اس کے گردونواح میں تقریبا 10 لاکھ لوگ رہ رہے ہیں جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان میں سے لاکھوں افراد سب سے بڑے شہر سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔