ہم ساز و سامان بیچ کر یوکرین کی جنگ سے پیسا کما رہے ہیں،ٹرمپ

چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ، روس اور یوکرین پر بات ہوئی،گفتگو

ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:09

ہم ساز و سامان بیچ کر یوکرین کی جنگ سے پیسا کما رہے ہیں،ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا یوکرین کی جنگ سے پیسا کما رہا ہے۔انھوں نے صحافیوں سے کہا ہم یوکرین کی جنگ سے پیسا کما رہے ہیں کیونکہ ہم اپنا فوجی ساز و سامان فروخت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے واضح کیا کہ ان کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں غزہ، روس اور یوکرین پر بات ہوئی۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ ان کا یقین ہے کہ چینی صدر ہمارے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع ختم ہو سکے۔روسی فوجی طیاروں کے اسٹونیا کی فضائی حدود میں داخلے کے بارے میں ٹرمپ نے کہا مجھے اس معاملے کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور میں اس پر جلد ایک مختصر بیان دوں گا۔