ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزا کے لیے سالانہ 1لاکھ ڈالر فیس مقرر کردی

ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:08

ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزا کے لیے سالانہ 1لاکھ ڈالر فیس مقرر کردی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)امیگریشن محدود کرنے کے لیے امریکی صدر نیایچ ون بی ورکر ویزا کے لیے سالانہ ایک لاکھ ڈالر فیس مقرر کردی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کردیے۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بعض صورتوں میں کمپنیوں کو ایچ ون بی ویزا کے لیے بڑی رقم دینا پڑے گی۔رپورٹ کے مطابق نئے اقدام سے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بڑا جھٹکا لگے گا کیونکہ یہ کمپنیاں بھارت اور چین سے ٹیکنالوجی ماہرین کو امریکا میں ملازمت فراہم کرتی ہیں۔