تعمیراتی عمل سے چناب کالج چنیوٹ میں طالبات کے لئے تعلیمی سہولیات میں اضافہ ہوگا،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

بدھ 6 اگست 2025 19:38

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل یونین کونسلز کی سطح پر صفائی آپریشن/زیروویسٹ کی نگرانی کرنے پہنچ گئے۔انہوں نے یونین کونسل 34 غفورآباد،محلہ قاسم ٹاؤن میں دوسرے مرحلہ میں بھرپور صفائی آپریشن کو چیک کیا اورمشینری کے ذریعے کوڑے کے ڈھیروں کا صفایا۔ڈرینزونالیوں کی ڈی سلٹنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو صاف ستھراماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر / چیئرمین چنیوٹ ایجوکیشنل ٹرسٹ صفی اللہ گوندل نے چناب کالج چنیوٹ کا بھی دورہ کیااورکالج میں جاری تعمیراتی کام (فرسٹ فلور گرلز ونگ) کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی عمل سے چناب کالج چنیوٹ میں طالبات کے لئے تعلیمی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے تعمیراتی عمل تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت کو ہر قیمت پر ملحوظ خاطر رکھیں۔\378