فیصل آباد پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان گرفتار کرلئے

بدھ 6 اگست 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) فیصل آباد پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے کارروائی کرکے اندھے قتل کے ملزمان ملزم عبید اور ملزمہ مافیہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او ڈجکوٹ سب انسپکٹر طارق امیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کے ملزم عبید اور ملزمہ مافیہ کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ڈجکوٹ پولیس نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کے ملزمان گرفتار کئے۔مقتولہ ساجدہ پروین کو سوتیلی بیٹی مافیہ اور اسکے منگیتر عبید نے مل کر قتل کیا تھا۔ملزمان نے گھریلورنجش کی بنا پرفائر مار کر ساجدہ بی بی کو قتل کر دیا تھا۔نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کیا گیا تو اصل حقائق سامنے آنے پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔