سیالکوٹ،بغیر لائسنس زرعی ادویات کی فروخت پر کارروائی، ایک ملزم گرفتار

جمعرات 7 اگست 2025 15:44

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو،ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ کی ہدایت پرڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن )سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمدنے تحصیل سمبڑیال کے علاقہ چک اختیار میں کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس زرعی ادویات کی فروخت پر ایک شخص کو گرفتار کرکے اندارج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن )سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد کے مطابق انہوں نےشہباز پور روڈ پر چک اختیار کے علاقہ میں کارروائی کی اور اس دوران 35.7 کلوگرام اور 13.10 لیٹر غیر قانونی زرعی ادویات قبضے میں لیں، جن کی کل مالیت 1 لاکھ 45 ہزار 340 روپے ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی سیکشن 21-A کے تحت کی گئی، جبکہ موقع سے ایک شخص محمد سہیل ولد محمد یعقوب چناب ٹریڈرز،چک اختیار شہباز پور روڈتحصیل سمبڑیال کو حراست میں لیا گیا۔برآمد شدہ ادویات اور تحریری شکایت کے ہمراہ کیس پراپرٹی تھانہ ایئرپورٹ سیالکوٹ میں جمع کروا دی گئی ہے تاکہ مقدمہ درج کیا جا سکے۔ مزید کارروائی پولیس کے سپرد کر دی گئی ہے۔