بائیا لوجیکل کنٹرول کے ذریعے جانوروں کو چیچڑوں کے حملے سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے،ڈائریکٹر لائیو سٹاک

جمعہ 8 اگست 2025 13:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈاکٹرسید ندیم بدرنے کہا کہ بائیالو جیکل کنٹرول کے ذریعے جانوروں کو چیچڑوں کے حملے سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے لہٰذا اس سلسلہ میں باڑوں میں مرغیاں وبطخیں پالی جائیں جو کہ چیچڑوں کو خوراک کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسم برسات اور مون سون سیزن میں چیچڑوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہوتا ہے جو کہ جانوروں میں خون کی کمی کے ساتھ بیماریوں کی منتقلی اور پیداوار میں کمی کا اہم سبب ہے لہٰذ ا ادویات کیساتھ قدرتی طریقہ بھی استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کے باڑوں میں چیچڑ مار سپرے بھی کیا جائے۔ انہوں نے بتایاکہ ڈویژن کے تمام ویٹرنری ہسپتالوں میں سپرے وافر مقدار میں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :