پنجاب میں پیاز، ٹماٹر،لہسن،مرچ کی پیداوار میں شاندار اضافہ

جمعہ 8 اگست 2025 13:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب بھر میں رواں سال پیاز، ٹماٹر،لہسن،مرچ کی پیداوار میں شاندار اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اورپیازکی 51892 ہیکٹر رقبے پر کاشت سے 914008 ٹن پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ لہسن 6491 ہیکٹرپر اگایا گیا اور اس سے 53776 ٹن پیداوار حاصل ہوئی، اسی طرح مرچ 6796 ہیکٹر رقبے پر کاشت کی گئی اوراس سے 17987 ٹن پیداوار حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ٹماٹر 8047 ہیکٹر رقبے پر کاشت کیا گیا جس سے 204024 ٹن پیداوار حاصل ہوئی۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق حکومتی اقدامات اور کاشتکاروں کو فراہم کردہ سہولیات کے باعث زرعی اجناس کی پیداوار میں آئندہ سال مزید اضافہ کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ جامع پیداواری ٹیکنالوجی،بیج کی بوائی کے موزوں طریقے، زمین کی تیاری، مقامی و موسمی حالات کے مطابق موزوں اقسام کے انتخاب، متوازن کھادوں کے استعمال، آبپاشی، تحفظ نباتات، برداشت اور بعد از برداشت کے مراحل میں رہنمائی سے پیداوار میں اضافہ یقینی بنایا جاسکتا ہے۔